علاقائی

فیصل آباد:ضلع بھرمیں ڈینگی وائرس کی وبائ کو روکنےکاتہیہ کیاہواہے

فیصل آباد﴿بیورو پاکستان﴾ ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کی وبائ کو روکنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اس سلسلے میں نچلی سطح پر یونین کونسلز کے سٹاف کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ گلی محلوں اور گھروں میں صفائی ستھرائی کے سلسلے میں عوامی آگہی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں کو شدید احساس دلائیں اور عوام کو اپنی مہم میں شامل کرکے پانی جمع ہونے کے مقامات ‘ گھروں میں پانی کی ٹینکیوں ‘ کیاریوں ‘ گملوں ‘ ایئر کولرز ‘ چھتوں پر ناکارہ اور ٹوٹے ہوئے برتنوں ‘ گٹروں کے آہنی ڈھکنوں ‘ بے کار اور غیر استعمال پڑے ہوئے ٹائروں اور ڈینگی مچھر کی افزائش کے دیگر ذرائع کو باریک بینی سے چیک کرکے ان کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ یہ حکم ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق نے یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو دیا ہے ۔ اور کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا کی روک تھام کے لئے نئے جذبے کے ساتھ متحرک ہو جائیں ۔ اس ضمن میں موصول ہونے والی عوامی اطلاعات و نشاندہی پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلاتاخیر انسدادی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو اپنے دفتر بلا کر ایک اجلاس کے دوران انہیں ڈینگی کے سدباب کے لئے مختلف ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر سینئر ایڈمنسٹریٹو آفیسر خالد منظور ‘ اے ڈی ایل جی چوہدری عبدالحمید اور ڈی او سی او رانا جاوید بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو طرف سے ڈینگی اور لاروا کی نشاندہی پر اطلاع دھندہ کے لئے انعامات کے اعلان پر شہریوں نے اس کی تلاش میں گہری دلچسپی لی ہے اور چند مقامات سے لاروا کے سراغ میں کامیابی کے بعد انعامات بھی دئیے گئے تاہم یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ بعض علاقوں میں ڈینگی کے خدشات موجود ہیں جس کو کنٹرول کرنے میں عدم تعاون پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے شرکائ سے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی وائرس سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حتی المقدور کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اگر پھر بھی ڈینگی مچھر نے کسی شہری کو کاٹ لیا تو یہ ہم سب کی ناکامی ہو گی لہذا یونین کونسلز کی سطح پر انسداد ڈینگی اقدامات میں سستی یا کمی نہیں ہونی چاہئے اور عوام کی طرف سے ڈینگی مچھر و لاروا سے متعلق دی جانے والی اطلاع کا فوری نوٹس لے کر نشاندہی کئے گئے مقام اور اردگرد کی تمام گلیوں اورمحلوں میں ذرائع افزائش کے صفایا کے لئے ایمرجنسی اقدامات کئے جائیں ۔ ڈی سی او نے سیکرٹریز یونین کونسلز کی کارکردگی پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق عوامی شکایات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے لیکن اپنی اصلاح نہ کرنے والے نااہل اور بددہانت سٹاف کا محاسبہ جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  کچہ پکہ:عوام سابقہ ممبران اسمبلی کی کرپشن اورلوٹ مارسے تنگ آچکے ہیں،حاجی رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker