تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد : لڑکی سے پولیس اہلکاروں کی مبینہ زیادتی،ملزمان گرفتار

فیصل آباد(مانیٹرنگ سیل) فیصل آباد میں چار پولیس اہل کاروں نے ایک لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چاروں اہل کاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن صادق ڈوگر کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ کینال روڈ پر گشت کرنیوالے4 پولیس اہل کاروں نے ایک رکشے کو روکا اور اس میں سوار لڑکی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اہل کار لڑکی کو ستیانہ روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لے گئے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لڑکی کو طبی معائنے کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button