پاکستانتازہ ترین

فیصل آباد: گوہر شاہی کی تنظیم امام مہدی فاؤنڈیشن کی شہر بھر کی دیواروں پر وال چاکنگ

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) فیصل آباد میں گوہر شاہی کی تنظیم امام مہدی فاؤنڈیشن کی شہر بھر کی سرکاری عمارتوں اور تنظیمیں اداروں کے ساتھ ساتھ عام دیواروں اور بڑی بڑی رہائش گاہوں پر وال چاکنگ (ٹھپہ) لگاتے ہوئے گوہر شاہی کو امام مہدی کا خطاب دیتے ہوئے چاند میں ان کی تصویر نظر آنے کے ہزاروں کی تعداد میں ٹھپے لگا دیئے شہریوں اور مذہبی جماعتوں کے اعتراض پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رات اور دن بھر بلدیہ کا عملہ دیواروں سے وال چاکنگ والے ٹھپے مٹانے میں مصروف رہا۔ پاک نیوز لائیو کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے گوہر شاہی کے مرید جو ان کو آخری امام مہدی مانتے ہیں انہوں نے مہدی فاؤنڈیشن کے نام پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اپنی جماعت کے دفاتر قائم کر رکھے ہیں۔ جبکہ گوہر شاہی کے انتقال کر جانے کے بعد ان کی جماعت کے سربراہ ان کا بیٹا یونس الگوہر ہے۔ جو لندن میں بیٹھ کر دنیا بھر میں اپنی جماعت کو گوہر شاہی آخری امام مہدی ہونے کی تعلیم دیتا ہے یونس الگوہر کے مطابق گوہر شاہی زندہ ہیں اور وہ آخری امام مہدی ہیں اور ان کا جلد ظہور ہونے والا ہے۔ اس تنظیم کے کارکن پاکستان بھر میں مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف ہیں اس کی ایک کڑی دیواروں پر وال چاکنگ کرنے کے ساتھ ہینڈ بل تقسیم کررہے ہیں جبکہ اس جماعت کے کئی کارکنوں کو توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا بھی ہوچکی ہے جو ان دنوں مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker