تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد،ملزمان نے مغوی نوجوان کی زبان کاٹ دی

faisalabadفیصل آباد(مانیٹرینگ سیل)پاکستانی صوبہ پنجاب کےضلع فیصل آباد میں 24 سالہ نوجوان کو اغواکرنےکے بعد اس کی زبان کاٹ دی گئی۔پولیس کے مطابق غلام محمد آباد کا رہائشی محمد آصف نامی نوجوان 2روز قبل گھر سے لاپتا ہوا جسے نامعلوم افراد نے زبان کاٹنےکےبعد ائیر پورٹ جھنگ روڈ پر چھوڑ دیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کےلئےالائیڈ اسپتال منتقل کیا۔زخمی نوجوان کی بہن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کے بھائی کو اغوا کےبعد 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تاہم مطلوبہ رقم نہ ملنے پر اس کی زبان کاٹ کر سڑک پر پھینک دیا۔پولیس نےشبہ ظاہر کیاہےکہ آصف کوسابقہ منگیتر اور اس کی 2 بہنوں کو اغوا کرنے کے شبہ میں مغوی لڑکیوں کے بھائی ذوالفقار نے اغوا کیا تھااور انتقاماً آصف کی زبان کاٹ دی۔ پولیس نےنوجوان کی زبان کاٹنے کے شبہ میں ذوالفقار اور اس کے بیٹے وسیم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن کے خلاف عالمی دن اور ہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker