تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد،موٹرسائیکل چھیننے والے پولیس اہلکارعوام کے ہتھے چڑھ گئے

faisalbadفیصل آباد (مانیٹرنگ سیل)فیصل آباد میں مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کرنے والے سادہ لباس پولیس اہلکار عوام کے ہتھے چڑھ گئے ،شہریوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا،ساتھی اہلکاروں کو چھڑانے کے لئے مقامی تھانے کی پولیس کو خاصی محنت کرنا پڑی۔ میڈ یا رپو ر ٹس کے مطا بق فیصل آباد کے علاقے ناولئی پل کے جہاں دو موٹر سائیکل سوار سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو روکا اور ان سے مبینہ طور پرموٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے شور مچادیاشور سن کر وہاں شہری جمع ہوگئے اور پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ان اہلکاروں کو ایک دکان میں بند کر دیا گیا ،بعد ازاں اہلکاروں کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button