تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: تاجر بھتہ وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار، حوالات بند کر دیا گیا

فیصل آباد(نامہ نگار)ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد ایوب خان نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر انکروچمنٹ انسپکٹر محمد اکرم کو سستا بازار میں تاجر بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ کوتوالی کی حوالات میں بند کر ادیا ملزم کیخلاف انسداد رشوت ستانی ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، پاک نیوز لائیو کے مطابق کلیم شہید پارک میں سرکاری سطح پر لگائے گئے سستا بازار میں تاجر سے جناح ٹاؤن کے ایک انکروچمنٹ انسپکٹر محمد اکرم کے خلاف ر شوت اور بھتہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے محمد ایوب خان ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر انہو ں نے کارروائی کرتے ہوئے صابر حسین شاہ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ انسپکٹر ناصر عباس سرکل آفیسر انٹی کرپشن فیصل آباد نے انکروچمنٹ انسپکٹر محمد اکرم المعروف شہزاد ولد محمد خورشید قوم راجپوت سکنہ مکان نمبرP-439 ویور کالونی نزد ملت کالج غلام محمد آباد فیصل آباد کو رنگے ہاتھوں مبلغ 15ہزار روپے زر رشوت سمیت جمعہ بازار کلیم شہید پارک سے گرفتار کر کے تھانہ کوتوالی ضلع فیصل آباد کی حوالات میں بند کر دیا ہے جس کے خلاف مقد مہ 161ت پ 5/2/47 انسداد رشوت ستانی ایکٹ تھانہ ACEسرکل فیصل آباد درج ہو چکا ہے جسے آئندہ ریمانڈ جوڈیشل پر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد بند کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button