علاقائی

فیصل آباد:جڑانوالہ ٹول پلازہ پرفائرنگ،7افرادزخمی

فیصل آباد﴿نامہ نگار﴾ فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ ٹول پلازہ پر فائرنگ سے7 افراد زخمی ہوگئے. ملزمان مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس تھے. ریسکیو ذرائع کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ کے ملازمین معمول کے مطابق کام کر رہے تھے. اچانک تین گاڑیوں میں سوار افراد وہاں آئے اور فائرنگ کردی. ٹول پلازہ کے عملے کے 7 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرالائیڈ اور سول اسپتال منتقل کیا گیا. ٹول پلازاکے زخمی سکیورٹی گارڈ غضنفر نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آوروں میں سے کچھ نے ایلیٹ فورس کی وردیاں پہن رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:ایک ماہ کےدوران قتل،ڈکیتی اوردیگروارداتوں میں مطلوب اشتہا ری گرفتارکرلیےDPO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker