تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ، چار زخمی

فیصل آباد(بیورو رپورٹ)مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر39گ ب ستیانہ کارہائشی احمد خان ولد سرور خان دوروز قبل موٹر سائیکل پر کام کی غرض سے ستیانہ روڈ پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا زخمی احمد خان کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران گزشتہ رات دم توڑ گیا ، ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ با بر چوک پیپلز کالونی میں 40 سالہ جاوید اپنے ساتھی مزدور 22 سالہ یاسین کے ساتھ گھر کا لینٹر توڑ نے میں مصروف تھا کہ اسی دوران دونوں لنیٹر کے ملبے تلے دب گئے ، ریسکیو ٹیم نے دونوں کو ملبے تلے سے نکالا ،لیکن جاوید نے زندگی کی بازی ہار دی ، جبکہ ساتھی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسرے واقعہ میں گڑھ فتح شاہ کا رہائشی گلزار عرف منشی قصائی رکشہ پر ساہیوال سے سامان لے کر آرہا تھا کہ مڈھالی کے قریب اس کی گرم چادر رکشہ کے چین میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ پختہ سڑک پر گر کر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔مرحوم چھوٹے چھوٹے دو بچوں کا باپ تھا ۔علاوہ ازیں سٹی ٹر مینل کے سامنے تیز رفتاری کے نتیجہ میں موٹر سائیکلیں آ پس میں ٹکرا نے سے 45 سالہ امین اور 34 سالہ سر فراز زخمی ہو گئے ،جنکو موقع پر آ نے والی ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  سی پی ڈی آئی کی طرف سے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے فوری اعلان کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker