تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:انسداد ڈینگی ڈے کے سلسے میں آگاہی واک کااہتمام

faisalbadفیصل آباد (مانیٹرنگ سیل)حکومت پنجاب کی ہدایت پر جی سی یو نیورسٹی کی کمیٹی برائے ڈینگی کنٹرول (سی ڈی سی ) کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے سلسے میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر پرویز عظیم ،ڈین فیکلٹی �آف اسلامک اینڈ اور ینٹل لر ننگ ڈاکٹر طاہر تونسوی اور رجسٹرار محمد ایوب نے کی کنونیر سی ڈی سی ڈاکٹر ہدایت رسول ،ڈائریکٹرامورطلباء ڈاکٹرندیم سہیل، پروفیسرڈاکٹرناصرامین،ڈاکٹر کاشف ظہور(سی ڈی سی ) سیکر ٹری ذیشان احمد خاں،ڈپٹی رجسٹرار علی احمد،ڈاکٹر مبشرنیاز، فیکلٹی ممبران سٹاف اور طلباؤ طا لبات نے واک میں شرکت کی۔واک ایچ بلاک سے شروع ہوکر چناب چوک، امام بارگاہ چوک اور یونیورسٹی کے اطراف کی سٹرکوں سے ہوتی ہوئی یو نیورسٹی کے علامہ اقبال ہال میں اختتام پذیر ہوئی واک میں شریک طلباء وطالبات نے ڈینگی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے راستے میں طلباء نے ڈینگی سے بچنے کی احتیاطی تدابیرپر مشتمل ہینڈبل اور فولڈرز تقسیم کئے علامہ اقبال ہال کے سامنے شُرکائے واک سے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر پرویز عظیم ،ڈین فیکلٹی �آف اسلامک اینڈ اور ینٹل لر ننگ ڈاکٹر طاہر تونسوی اوررجسٹرار محمدایوب،نے شُرکاء سے خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر طاہر تونسوی نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے دُعاکرائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button