تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد :غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کوقتل کردیا

فیصل آباد (نمائندہ کرائم) فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیااورملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوٴں پانچ سو چوراسی گ ب کے رہاشی شوکت علی نے اپنی خالہ زاد سے چار ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی جس پر لڑکی کے بھائی نے انہیں مارنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔گزشتہ رات شوکت علی اور اس کی بیوی اپنے گھر میں سورہے تھے کہ لڑکی کے بھائی محمد شوکت نے ساتھیوں کے ساتھ مل اْن کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس سے شوکت علی کی بیوی اور وہ ہلاک ہوگئے۔جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاکے حوالے کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: زمان ٹاؤن پولیس کا گھر پرچھاپہ، ملزم کی والدہ اور بہن زیر حراست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker