تازہ ترینعلاقائی

مکان کی چھت گرنے سے7افراد جاں بحق،5زخمی

فیصل آباد(مانیٹرنگ سیل)ٹھیکری والا کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے7افراد جاں بحق جبکہ5زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقے ٹھیکری والا میں گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود اہلخانہ خاتون اوربچوں سمیت ملبے تلے دب گئے ۔اہل علاقہ نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو واقعے کی اطلاع دی اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں لیکن ملبہ ہٹانے پر خاتون اوربچوں سمیت7افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور5زخمی افراد کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعے میں7قیمتی جانیں ضائع ہونے پر علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button