علاقائی

فیصل آباد: ضلعی بیت المال سے ذہین طلبا کو تعلیمی وظائف کی تقیسم

فیصل آباد ﴿ بیوروچیف ﴾ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق محنتی اور ہونہار طلبہ کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھی جائے گی تاکہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے میں کوئی مالی دشواری پیش نہ آئے ۔ یہ بات چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی چوہدری فقیر حسین ڈوگر نے بیت المال فنڈز سے 98 طلبا و طالبات میں تعلیمی وظائف کے 28 لاکھ 56 ہزار روپے مالیت کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی او سوشل ویلفیئر/ سیکرٹری ضلعی بیت المال چوہدری سرفراز احمد ‘ وائس چیئرمین رانا منور ‘ شمائلہ چوہدری ‘ اسد کمال بھٹہ ‘ مسز جوئیل عامر سہوترا ‘ ڈاکٹر عابد مسیح ‘ محترمہ منیر عالم ‘ حاجی عبدالحمید اور میاں محمد سرور سمیت بیت المال کمیٹی کے دیگر اراکین اور طالب علموں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تقریب کے دوران ایف اے / ایف ایس سی کلاسز سے لے کر ایم اے / ایم ایس سی کلاسز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو18 ہزار روپے سے 48 ہزار روپے مالیت کے چیک دئیے گئے جن میں ہاسٹلز میں مقیم طلبا و طالبات کو زیادہ شرح سے وطائف فراہم کئے گئے ہیں ۔ ضلعی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف اور بھلائی کے متعدد فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے علم کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں تاکہ باصلاحیت طالب علموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرکے تعلیمی میدان میں پرکشش مراعات کے ذریعے صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا کیا جا سکے جوکہ علمی ترقی کے لئے اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی بیت المال ذہین طلبا کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مستحق مریضوں کی بہبود ‘ غیر سرکاری فلاحی تنطیموں کے لئے گرانٹ ‘ غریب بچیوں کی شادی اور ضرورت مندوں کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہے اور دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں حق دار تک پہنچایا جارہا ہے ۔ انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ یکسوئی سے حصول علم پر توجہ دیں انہیں آسودہ حال رکھنے کے لئے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے ۔قبل ازیں ڈی او سوشل ویلفیئر نے بیت المال کے فلاحی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:جماعت اسلامی ضلع قصور نے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی حمایت کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker