پاکستانتازہ ترین

فخرامام کو کشمیرکمیٹی کاچیئرمین بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا۔حکومت کی جانب سے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔نجی ٹی وی  کے مطابق فخر امام رکن قومی اسمبلی اور ممبرپی اے سی بھی ہیں،وہ سابق سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سینئر سیاستدان ہیں اور نواز شریف کے پرانے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔موجودہ حکومت سے قبل مولانا فضل الرحمن 2008 سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button