پاکستانتازہ ترین

الیکشن حکام، عملہ سیاسی شخصیات سے تعلق نہ رکھیں،فخرالدین جی ابراہیم

کراچی(نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہناہے کہ شفاف انتخابات ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور انتخابات سب کا امتحان ہونگے۔ فخرالدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر بنے کے بعد پہلی بار الیکشن کشمنر سندھ کے دفتر پہنچے جہاں انھوں نے اجلاس کی صدارت کی صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ نے چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انتخابی فہرستوں کی تیاری ،ضمنی انتخابات سے متعلق رپورٹ ، عدالتوں میں الیکشن کمیشن کے مقدمات کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کی گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ 31 جولائی کو انتخابی فہرستیں جاری کردیں گے۔شفاف انتخابات ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی انھوں نے آئندہ انتخابات کو سب کا امتحان قرار دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی قوانین پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کررہے ہیں ، فخرالدین جی ابراہیم نے اجلاس میں افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی قسم کی حمایت کا سلسلہ ختم کرے اورکسی سیاسی شخصیت سے تعلقات نہ رکھے اگر ہیں تو انھیں ختم کریں انھوں نے کہا ہمیں ایسے انتخابات کرانا ہیں کہ انگلیاں نہ اٹھیں ، فخرالدین جی ابراہیم نے انتخابی فہرستوں کی اشاعت کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی نشاندہی پر ان کی خامیاں اور اعتراضات دور کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبا والے کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker