تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:کرپشن کنگ ایکسائز انسپکٹر خالد وٹوکے سیاہ کرتوت کا پردہ چاک

فقیروالی﴿نامہ نگار﴾کرپشن کنگ ایکسائز انسپکٹر خالد وٹوکے سیاہ کرتوت کا پردہ بھی چاک ہو گیا ۔کرپشن کنگ کے منشیات فروشوںسے رابطوں ،تعلقات اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے بھی انکشافات سامنے آگئے ۔عوام کا شدید احتجاج ۔کرپشن کنگ کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔پتہ چلا ہے کہ خالد وٹو کے تعلقات منشیات فروشوں سے بہت گہرے ہیں اور اس نے بہاولنگر کے ایک بدنام "منشیات فروش کی بیٹی سے شادی رچا رکھی "ہے اور وہ اپنے سسرال کی منشیات فروشی کے دھندے میں بھی برابرکا حصہ دار ہے اور اس کاروبار کو اپنے عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ہارون آباد اور ضلع کے دوسرے علاقوں میں بھی پھیلا رہا ہے ہیروئن ،چرس اور افیون کی فروخت کا دھندہ بھی کراتا ہے ۔اس کی تعیناتی سے قبل ہارون آباد میں منشیات فروشی کا دھندہ چوری چھپے ہی ہوتا تھا مگر ایکسائز انسپکٹر کی تعیناتی کے بعد یہ سلسلہ کھلم کھلا جاری ہے جس کی سرپرستی ایکسائز انسپکٹر خالد وٹو کرتا ہے اور آج تک محکمہ ایکسائز کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف ریڈ کا نہ ہونا اس بات کاواضع ثبوت ہے۔خالد وٹو اپنی پرائیویٹ گاڑی میںوردی پہن کر فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر گاڑی کی ڈگی میں منشیات بھر کر لاتا ہے اور اس حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ہارون آباد اور دوسری تحصیلوں میں منشیات فروشوں کو اپنا مال سپلائی کرتا ہے اگر کوئی منشیات فروش اس کا مال نہیں لیتا ہے تو مخبری کر کے اس پر چھاپہ ڈلواتا ہے اور اس کو پکڑ کر رشوت لیتا ہے اور اپنا مال لینے پر مجبور کرتا ہے اس انکشاف سے پورے علاقہ میں تھرتھلی مچ گئی ہے اور عوام نے شدید احتجاج کیا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف کام کرنے کی بجائے ایکسائز انسپکٹر خالد وٹو خود بھی اس دھندے میں ملوث ہے تو پھر منشیات پھیلیں گی لوگوں نے اس منشیات فروشی کے سرغنہ ایکسائز انسپکٹر کو عبرت کا نشان بنا کر سخت کاروائی کر کے ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ اس کو سخت سزا دے کرمحکمہ ایکسائز سے اس کالی بھیڑکاصفایا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدی بوہری جماعت آج عیدالاضحی منارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker