تازہ ترینعلاقائی

تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔ معظم علی،عثمان خالد

فقیروالی ﴿نامہ نگار﴾ ڈیزل ،کھاد، اسپرے اور تمام پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام کے لئے زہر قاتل ہے حکمرانوں نے عوام پر ہر قسم کی مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو مارنے کی ٹھان رکھی ہے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر چوہدری معظم علی اور جنرل سیکرٹری چوہدری عثمان خالد ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف نے فقیروالی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی بدنصیبی ہے کہ حکمرانوں نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین کر مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے اور نعرے لگاتے ہیں جئے بھٹو اور بی بی آج بھی زندہ ہے حکمرانو ںسوچو اوراپنے گریبانوں میں جھانکو کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن کیا عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھیننے کا تھا کیوں انکے مشن کو داغ دار کر رہے ہو انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل صرف عمران خان کی پارٹی کا برسراقتدار آنا ہے اور آنے والے الیکشن میں عمران خان کی پارٹی کلین سویپ کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے سے نکالے گی اور ہم یہ ثابت کریں گے کہ عمران خان جیسا نڈر ،بے باک اور غریب عوام کا ہمدرد لیڈر اور کو ئی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی پی اور ن لیگ کی موجودگی میں عوام کو اقتدارنہیں مل سکتا، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker