تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:ایم بی بی ایس ڈاکٹر کاہسپتال کی چھت پر شب کی تاریکی میں بہیمانہ قتل

فقیروالی﴿نامہ نگار﴾ میاں بیوی کے درمیان طویل جھگڑے کا نتیجہ ، نجی ہسپتال کا مالک ، ایم بی بی ایس ڈاکٹر اپنے تین بردار نسبتی کے ہاتھوں اپنے ہسپتال کی چھت پر شب کی تاریکی میں بہیمانہ قتل، ملزمان نے شدید مزاحمت پر ڈاکٹر کا پہلے بازو توڑا،پھر آتشیں اسلحہ سے جسم کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ، اوروردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا،تفیل مطابق فقیروالی کے محلہ احمد نگرمیں واقع نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر جمیل حسین سندھو کو پولیس رپورٹ مطابق اس کے برادر نسبتی عامر حسین،پرویز، اور خورشید،نے سوتے حالت میںقتل کردیا۔ قتل سے قبلڈاکٹر کے مزاحمت پر اسکا بازو توڑ دیا،اور جزوی گردن کاٹ دی اورآتشیں اسلحہ سے جسم پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، متقول کے والد محمد رفیق سندھو چک نمبر 187/ سیون آر کھچی والا نے الزام لگایا ہے کہ ا اس کے بیٹے جمیل سندھو کو اس کی بیوی عفت آرا کے ایما پر برادر نسبتی نے مل کر پلان کے تحت قتل کیا ہے جو اپنے میکے جانے پر کافی عرصہ سے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہی تھی ۔ڈاکٹر سندھو کی شادی محلہ رسول نگر شیخوپورہ میں ہوئی تھی، اور متقول کے ہاں دو بیٹے دو بیٹیاں پیدا ہوئیں، مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے حوالہ کر دی گئی ،ڈی ایس پی سرکل ہارون آبادمہر اللہ داد لک نے جائے واردات کا وزٹ کیا، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ واردات کے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نادرا نے شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker