تازہ ترینعلاقائی

گستاخانہ فلم کے خلاف فقیروالی میں تمام مکاتب فکر کے علماء انجمن تاجران ،انجمن آڑھتیاں شہریوں کی احتجاجی ریلی

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بہاولنگر کے علاقہ،فقیروالی میں حضور رحمت عالم ﷺ کے شان اقدس میں گستاخانہ فلم کے خلاف فقیروالی میں تمام مکاتب فکر کے علماء انجمن تاجران ،انجمن آڑھتیاں شہریوں کی احتجاجی ریلی ۔ریلی میں عوامی حلقوں نے حکومت سے امریکی سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ریلی میں جامعہ قاسم العلوم ، جامعہ فیض العلوم ، جا معہ عثمانیہ ، جامعہ مہریہ ، جامعہ کاشف العلوم ، جامعہ اہلحدیث سمیت دیگر مدرسوں کے سربراہان طالب علموں ، سکولوں کے اساتذہ اور بچوں نے بھی شرکت کی احتجاج میں انجمن تاجران کے سر پرست محمدانور ، جاوید مجید ،ڈاکٹر ظفراقبال ، معززین شہر مرزا اشرف ، فرزند علی شاہ ، و دیگر سینکڑوں ایمانی جزبات سے سرشار شہریوں نے حصہ لیا ۔جس میں موجودہ حکومت کے امریکی کٹھ جوڑ کو عالم اسلام کے ساتھ غداری اور پاکستان کی سالمیت کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا گیا ۔حکومت سے فوری طور پر ان کے سفارت خانہ بند کے تمام سفارتی تعلقات ختم کا مطالبہ کردیا ۔ کہ اس قوم کو موجودہ حکمرانوں نے امریکی ایجنڈا کی اس ملک میں نفاذ تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور40 ہزار جیتے جاگتے انسانوں کی قربانیاں بھی امریکہ کو راضی نہ سکیں ۔یہ قوم حضور رحمت عالم ﷺ کے نام پر گردنیں کٹوانا بھی جانتے ہیں اور حفاظت کرنا بھی ۔ ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی جنرل بس سٹینڈ میں اختتام پزیر ہوئی ۔احتجاجی ریلی سے مولانا سید انوارلحسن شاہ ، مولانا قاسم قاسمی ، محمد انور و دیگر نے خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button