فقیروالی ﴿نامہ نگار﴾ غیر اعلانیہ بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے کاروبار تباہ عوام پریشان ۔ بے جالوڈشیڈنگ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے فاقوں تک نوبت پہنچ گئی ۔عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے اور تاجر برادری چوہدری محمد اسحاق،چوہدری سید رسول،چوہدری ندیم الحق ،محمد احمد ، بشارت علی ،فضل حسین وقاص علی و دیگرلوگوں کا کہنا ہے کہ گندم نکالنے اور کٹائی کرنے والی مشینری کو مرمت کرنے کا سیزن بھی موجود ہے لیکن غیر اعلانیہ بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کاروبار ختم ہو گئے ہیں اور سارا سارادن فارغ بیٹھ کر خالی ہاتھ گھر چلے جاتے ہیں اور گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور حکمران بے حس ہو چکے ہیں اور ہر آئے دن بجلی کے ریٹ بڑھا دئیے جاتے ہیں ابھی حالیہ صورتحال میں نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے ستاسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے کر عوام کا خون چوسنے والی بات کی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں مذید انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے لئے باعث شرم بات ہے کہ غربت وافلاس سے مرے ہوئے عوام پر لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کے ریٹ میں اضافے کا بم پھینک رہے ہیں حکمرانوں نے اگر حالیہ اضافہ اور لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول نہ کیا تو الیکشن کے دن دور نہیں جب عوام ان حکمرانوں کا احتساب کریں گے
You must be logged in to post a comment.