تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث برف 50روپے کلو فروخت ہونے لگی

فقیروالی﴿نامہ نگار ﴾ برف پچاس روپے کلو فروخت ہونے لگی ۔ غیر اعلانیہ بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت سے ستائے عوا م برف کے لئے خوار ہونے لگے برف کے سٹالز پر کسی میلے کی طرح عوام کا رش لگ جاتا ہے برف ہر شخص کی اس بڑھتی ہوئی گرمی میں اشد ترین ضرورت ہے بے جا ہ لوڈشیڈنگ اور برف کی عدم دستیابی پر ستائے ہوئے عوام نے حکمرانوں کو بددعائیں دینا شروع کر دیں انہوں نے کہا کہ ایسا بدتریں دور کسی دور حکومت میں دیکھنا نصیب نہ ہوا ہے جیسا دور ان حکمرانوں کی وجہ سے ہم پر عذاب بن چکا ہے برف کی قلت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہے برف فروشوں کا کہنا ہے کہ دوہزار روپے کا بلاک دوسرے شہروں سے خرید کر لانے اور اس پر کرایہ وغیرہ کا خرچہ لگاکر پچاس روپے فی کلو برف فروخت کر کے ہم بمشکل اپنے بچوں کے لئے روزی کماتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  وزارت خارجہ،مذہبی امورکے بعد وزرات عظمیٰ بھی چھن گئی،تینوں مخدوم اسمبلیوں سے باہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker