فقیروالی ﴿نامہ نگار ﴾ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب شوکت محمود بسرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے اپنے حلقہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے اگر اب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی تو وہ خود احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے ۔ حکومت نے اپنی تما م ترتوجہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر مرکوز کر دی ہے بجلی کے بحران میںکمی آئے گی اور نئے بجٹ کے بعد ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔صوبوں کے بجلی کی مد میں واجبات کی وصولی کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے ۔۔پی پی حکومت لانگ ٹرم منصوبہ بندی کر رہی ہے انشائ اللہ ذوالفقار علی بھٹوشہید کی یہ پارٹی اس قوم کو بجلی بحران سے نجات دلائے گی ۔اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیدارن پیپلز پارٹی کے ورکرز،واپڈا ایس ڈی او عامر الیاس اور صحافی حضرات موجودتھے ۔
You must be logged in to post a comment.