تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ ﴿ن﴾ واحد جماعت ہے جو عوام کی فلاح کے لئے کوشاں ہے،شاہد باجوہ

فقیروالی ﴿نامہ نگار﴾ پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ سینئر وائس پریذیڈنٹ محمد شاہد باجوہ نے فقیروالی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ واحد جماعت ہے جو عوام کی فلاح کے لئے کوشاں ہے تعلیم ایک ایسا زیور ہے جو پہنتا ہے اسکی قدرومنزلت بڑھ جاتی ہے اور تعلیم کے فروغ کے لئے میاں شہباز شریف نے دانش سکولوں کا قیام اور طلبائ کے لئے لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے اور موٹر وے جیسے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ایٹمی تجربات کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر ملک بنا دیا اور پوری دنیا میں یہ بات منوا لی کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان غریب عوام کو دینے کا نہیں عوام سے لینے کا ہے جبکہ ہمارے قائد نے سستی روٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا اور اس کی راہ میں بننے والی ہر رکاوٹ کو دور کیا حتکہ میاں شہباز شریف نے روٹی کا ریٹ چیک کرنے کے لئے خود ہوٹلوں کو چیک کیا اور جن لوگوں نے سستی روٹی کے دیئے گئے نرخ سے تجاوز کیا انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی مذید انہوں نے کہا کہ ہم میاں شہباز شریف ،میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح کے لئے کام کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی فلاح کے لئے بہتر اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ الیون کی آمد، قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker