تازہ ترینعلاقائی

فقیر والی:جائیداد کا تنازع بد بخت بیٹے نے بوڑھے باپ کی ٹانگیں توڑ دیں

فقیروالی ﴿نامہ نگار﴾جائیداد کا تنازع بد بخت بیٹے نے بوڑھے باپ کی ٹانگیں توڑ دیں نواحی گائوں 192سیون آر میں گزشتہ رات جائیداد کے تنازع پر اللہ دتہ نے اپنے بوڑھے حقیقی والد محمد اکرم کو ڈیرے پر لیجا کر ڈنڈے اور سو ٹیوںسے مار نا پیٹنا شروع کر دیا جس سے بوڑھے باپ کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں بوڑھے کے شور و وایلہ کرنے پر گائوں کے لوگ جمع ہو گئے ملزم لوگوں آتا دیکھ کرلوگوں کے ساتھ بد تمیزی کرنے لگا اور کہتا رہا کہ اگر کسی شخص نے میرے ساتھ بد تمیزی کی جرات کی تو اسے میں فائر مار دوں گا اور سار ی رات بوڑھاشخص محمد اکرم تکلیف کی حالت میں ڈیرے پر پڑا رہاصبح بوڑھے کی بیوی اور بیٹی نے کسی نیک نامعلوم شخص کی مدد سے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال پہنچا دیا علاقہ کے مکینوں نے بدبخت بیٹے اللہ دتہ کا اپنے حقیقی والد کے ساتھ ہونے والے ظلم پر افسوس کا اظہار کیا تا حال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں  اب موبائل فون پانی سے چارج کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker