تازہ ترینعلاقائی

فقیر والی: لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کی حکمرانوں کو بددعائیں

فقیروالی﴿نامہ نگار﴾ بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان غربت نے ڈیرے ڈال لئے غریب کے گھروں میں فاقے ناچنے لگے نمازی وضو کے لئے پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ۔حکمران لوڈ شیڈنگ کا بحران پیدا کر کے عوام کے منہ سے کہلوانا چاہتے ہیں کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کرو یہ باتیں میڈیا سے عوامی نمائندوں ریٹائرڈ ایگریکلچرل آفیسر چوہدری محمد صدیق، محمد عامر، چوہدری محمد اسحاق ، غلام رسول ، ﴿ن﴾ لیگ کے رہنما ندیم الحق ،نے کہیں انہوں نے کہا کہ سارا سارا دن بجلی غائب رہنے سے زندگی عذاب بن گئی ہے چوبیس گھنٹوں میں بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں اور غریب عوام نے بجلی کی غیر اعلانیہ بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف حکمرانوں کو بددعائیں دینی شروع کر دیں انہوں نے کہا کہ اس حکومت جیسا بدترین دور کسی دور حکومت میں نہیں دیکھا جیسا ان حکمرانوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے کہ غریب عوام کے لئے روزی کمانا مشکل کر دی ہے وگرنہ قیامت کے دن ان حکمرانوں کے گریبان پر ہمارا ہاتھ ہو گااور انکا احتساب تو اسی الیکشن میں لے کر واضح کر دیں گے کہ ان حکمرانوں کا دور ظالم دور ہے

یہ بھی پڑھیں  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker