تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:ڈاکٹرمظہراقبال چوہدری نے ہاؤسنگ کالونی کیلیے سوئی گیس کے منصوبہ کا سنگ بنیادرکھ دیا

فقیروالی ( نامہ نگار) ایم این اے چوہدری عبدالغفورکے صاحبزادے اور سیاسی نشین ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے ہاؤسنگ کالونی اور مدینہ کالونی ہارون آباد کے لیے سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریبات سے خطاب میں کہا ہے کہ حلقہ ہارون آبادکے عوام سے ہمارے خاندان کی سیاسی وابستگی اور دلی وقلبی لگاؤتین عشروں پر محیط ہے ہم نے تیس سالہ سیاست میں اس حلقہ کے عوام کو سب اولین درجے اور مقام پر رکھا ۔اقتدار ہو یا اپوزیشن ،ہر دور میں ہارون آباد کے لیے کا م کیا۔ہاؤسنگ کالو نی اور مدینہ کالونی کو سوئی گیس کے منصوبہ میں محروم رکھنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے ان علاقہ جات کے عوام کے مطالبہ کو پورا کر کے سوئی گیس فراہم کرنے کے کام کا آغازکرایاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خدمت کی سیاست کی ہے اور سیاسی میدان کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ اور شعبہ میڈیکل میں فری کیمپس کا انعقاد کر کے اس علاقہ کے غریب عوام کو ان کی دہلیز تک طبی سہولیات فراہم کیں ،مستقبل میں بھی اس حلقہ کی خدمت میں سب سے آگے رہیں گے ۔اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ محمد ارشد خان ،شیخ محمد رشید ،جان ساقی ،عدیل افضل و دیگر نے کثیر افراد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد میں ایک اہم کشمیر کانفرنس کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker