تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:کالاباغ ڈیم پاکستان کی خوشحالی اور بقا ء کا ضامن منصوبہ ہے،سروے

فقیروالی (نامہ نگار)کالاباغ ڈیم پاکستان کی خوشحالی اور بقا ء کا ضامن عظیم اور تاریخی منصوبہ ہے جو وطن عزیز کو درپیش نہری پانی کی کمی اور بجلی کے بحران کا واحد حل ہے مگر پیپلزپارٹی اور اس کے اتحاد یوں نے اس منصوبے کو رد کر کے قومی مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔چھوٹے ڈیمز اس منصوبے کا قطعی متبادل نہیں ہو سکتے کیونکہ ماہرین کے مطابق 750چھاٹے ڈیمز بھی اس منصوبے جیسی افادیت نہیں رکھتے ۔چین نے بیس ہزار ڈیمز ،امریکہ نے چھ ہزار ڈیمز اور بھارت نے چار ہزار ڈیمز بنا کر ملکی ترقی کی منزل پر گامزن ہونے کا راستہ اپنایا ہے مگر افسوس کہ پاکستان میں تعصبات کی سیاست کے علمبردار واحد قومی منصوبہ کالاباغ ڈیم کو محض پنجاب سے تعصب کی بنیاد پر متنازع کر کے مفاداتی سیاست کی بھینٹ چڑھانے پر تلے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں چوہدری غلام مرتضیٰ ،حاجی محمدیٰسین ،راؤ شعیب احمد ،ڈاکٹر میاں اختر علی لالیکا ،چوہدری معظم علی ،ولید ناصر چوہدری ،ملک خالد فاروق اعوان ،راجہ شاہد محمود جنجوعہ ، محمد امین مغل اور میاں اعجاز احمد گجر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے سابق چیئرمین و سابق گورنر خیبر پختونخواہ اور آبی منصوبہ جات کے تعمیراتی ماہر شمس الملک نے اس منصوبے کو ملک کا سب سے بڑا اور اہم منصوبہ قرار دیا ہے اور اس کی مخالفت کو ملک دشمنی قرار دیکر واضح کیا ہے کوئی تعصب ہی یا ذاتی مفاد اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہے وگرنہ اس سے بہتر منصوبے کا اجراء ملک میں ممکن نہیں ہے ۔ان سیاسی رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت گوں نا گوں مسائل کا شکار ہے اور کالاباغ ڈیم کو بنانے کا عدالتی اعلان پاکستان کو مضبوط کرنے کی واحد تدبیر ہے اور اس منصوبے کے مخالف عناصر کو محض چند لمحات غور و فکر کر لینا چاہیے کہ وہ اس ملک کے عوام کے ساتھ کس قسم کا گھناؤنا کھیل کھیلنے میں لگے ہوئے ہیں خدارا اس ملک کے عوام کی حالت زار پر ترس کھا کر کالا باغ ڈیم کی مخالفت ترک کر کے قوم کی ترقی کا راستہ ہموار کریں۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: سبزی و فروٹ منڈی کے سامنے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سروس روڈ تعمیر، بجلی ، پانی اور واش رومز کی سہولتیں فراہم کرنیکے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker