تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:سرکاری حوض گدلے پانی سے بھر گئے صفائی کاناقص انتظام ہے

فقیروالی (نامہ نگار) زخیرہ کرنے والی پانی کے سرکاری حوض گدلے پانی سے بھر گئے صفائی کاناقص انتظام ہے شہری گدلہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگیں انتظامیہ خاموش تماشائی غفلت کی چادر تانے سو گئی تٖفصیل کے مطابق فقیروالی میں دو مقامات گاؤں119 سکس آر اور 123 سکس آر میں شہر کے لئے واٹر سپلائی کا اور زخیرہ کرنے کاانتظام موجود ہے مگر بد قسمتی سے دونوں مقامات پر گدلے پانی سے بھرے ہیں جن سے شہر یوں کو پانی کی سپلائی دی جا رہی ہے صاف پانی ہر ذی روح کابنیادی حق ہے گدلہ پانی پینے سے لوگ پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں شہریوں شفیق الرحمان ،مہتاب رشید،معاذ الرسول ،شہزاد حسین چیمہ، مبین طارق ،محسن وقاص نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام پیٹ کے علاوہ دیگر بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایفی ڈرین کیس،مخدوم شہاب کی ضمانت منظور،اے این ایف کو نوٹس جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker