تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:محمدافضل سندھوکی تحریک انصاف میں شمولیت سےجماعت مضبوط ہوئی ہے،نیازاحمد رندھاوا

فقیروالی ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء نیاز احمد رندھاوا نے کہا ہے کہ ایم این اے چوہدری محمد افضل سندھو کی تحریک انصاف میں شمولیت سے حلقہ این اے 191میں جماعت مضبوط ہوئی ہے اور اس حلقہ میں پی پی پی کو شدید ترین سیاسی دھچکا لگا ہے جس سے بوکھلاہ کر بعض عناصر منفی بیان بازی کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا چوہدری محمد افضل سندھو سیاسی مخالف ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا چوہدری محمد افضل سندھو نے اصولوں کی بنیاد پر پی پی پی سے چالیس سالہ رفاقت کا خاتمہ کیا کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے پی پی پی کو بھٹواور بے نظیر بھٹوکے سیاسی وژن سے ہٹا کر محض” زرداری بچاء پارٹی "بنا دیا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمدافضل سندھو نے ہارون آبادکے ساتھ بد ترین لوڈشیڈنگ کا ظلم ڈھانے پر پیپلز پارٹی چھوڑ دی مگر پی پی پی والے اس حقیقت سے ہٹ کر محض سیاست چمکانے کے لیے جھوٹے وعدے کر کے اپنی سیاسی ساکھ ختم کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہارون آبادکے لیے تحریک انصاف میں چوہدری محمد افضل سندھوکی شمولیت خوش آئندہ امر ہے اور عوام نے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: جماعت اسلامی ضلع قصور کی عید ملن پارٹی 2 نومبر کو ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker