تازہ ترینعلاقائی

فقیر والی: آتش بازی کی وجہ سے آ گ بھڑک اٹھی

فقیروالی﴿نامہ نگار﴾ آتش بازی کی وجہ سے آ گ بھڑک اٹھی ۔فائر برگیڈ کی عدم دستیابی پر لوگوں کا احتجاج ۔ نواحی گائوں 122سکس آر میں مد ثر ریاض نے مال مویشی کی حویلی کے باہر چھڑیوں کا ڈھیر لگا رکھا تھا اور ماہ رجب کے شروع ہوتے ہے آتش بازی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے اور اسی آتش بازی کی وجہ سے ایک ہی گائوں میں مسلسل تین دنوں سے چھڑیوں کو آگ لگی جسے اپنی مدد اپنے تحت آگ پر کنٹرول کر لیا گیا علاقہ کے مکینوں مدثر ریاض ،اللہ رکھا،ملک افضل ،محمد بوٹا ،ملک آصف،ویگر لوگوںنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آتش بازی فروخت کرنے والے عناصر کے خلا ف فوری کاروائی کرے تاکی کسی بڑے حادثے سے لوگ محفوظ رہیں انہوں نے فائر برگیڈ کی عدم دستیابی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فقیر والی میں فائر برگیڈ کا نا ہونا ایک باعث شرم بات ہے ہارون آباد فائر برگیڈ کو بار بار فون پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی مگر فائر برگیڈ کا عملہ نا پہنچ سکا انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ آتش بازی فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور علاقہ فقیر والی کے لئے فائر برگیڈ کا انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:این اے 120 سے نوازشریف کے خلاف اپیل خارج، کاغذات منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker