تازہ ترینعلاقائی

فقیر والی:سرقہ وارداتوں کا منظم گروہ، عوام اورپولیس کےشکنجہ میں آگیا

CHOOR GANGEفقیر والی(نامہ نگار) سر قہ وارداتوں کا منظم گروہ ، واردات کے بعد پجیرو گاڑی پر بھا گتے ہوئے ، عوام اور پولیس کے شکنجہ میں آ گیا ، ، پھنسی گاڑی کو زور لگاتے وقت قیمتی گاڑی کو آگ لگ گئی ، ہزاروں روپے مالیت کے دو بکرے موقع سے برآمد ، دو ملزم گرفتار، دو فرار ہو گئے، تھانہ فقیروالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تفصیل مطابق فقیروالی شہر اور حدود تھانہ میں گذشتہ کئی ماہ سے گلیوں بازاروں میں بندھے لاکھوں روپے مالیت کے چھوٹے مویشی چوری ہونے کی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر رکھا تھا، اور درجنوں شہر ی مویشی چوری کی مسلسل وارداتوں سے پریشان تھے، کہ گذشتہ رات محلہ فیض آباد کے وحید رحمانی کے گھر سے باہر گلی میں بندھے دو بکرے مالیتی 26000/- اچانک غائب پائے گئے، عینی شاہدین نے بتایا کہ پجیرو گاڑی والے آدمی بکرے گاڑی میں لاد کر لے گئے ہیں،تعاقب کیا گیا تو گاڑی ملک پورہ میں جاتی گٹر میں پھنسی مل گئی، تو ملزمان لوگوں کو د یکھ کر جان بچانے کئے لئے بھاگ نکلے، گینگ کے ایک ساتھی نے گاڑی کو نکالنے کے لئے زور لگایا تو مبینہ طور پر وائرنگ شارٹ ہونے سے اس میں آگ لگ گئی ، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی میں سوار ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا، جبکہ پولیس نے بعد میں مفرور ملزمان میں سے ایک عدنان کو بھی حراست میں لے لیا، جو پہلے تین مقدمات کا اشتہاری بتایا گیا ہے، اس ماڈرن چور گینگ کا کمانڈ عدنان سمیت چار ملزمان ناصر حسین ، عبدالرزاق راجپوت ، ساجد عباسی کے خلاف ہے، ، دیگر با قی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس سرگرم عمل ہے، شہریوں نے ایس ایچ او مجاہد حسین خان اور ٹیم کی بروقت کاروائی کو سراہا ہے، اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker