علاقائی

جعلی ادویہ سےہلاکتیں،شہبازشریف ذمہ داری قبول کریں،فردوس عاشق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وزیراعلی پنجاب سیاسی اداکار کا رول ادا کرنے کے بجائے آئینی کردار ادا کریں اور پنجاب میں ہونے والی ہلاکتِوں کی شفاف تحقیقات کرائیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب بطور وزیر صحت پنجاب میں جعلی ادویہ سے ہلاکتوں کی ذمہ داری تسلیم کریں۔ وہ وفاقی حکومت پر الزام ڈال کر بری ذمہ نہیں ہوسکتے۔ وفاقی حکومت ادویات سپلائی نہیں کرتی ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف آئی اے کے ذریعے ذمہ داروں کو گرفتار کرایا۔ پنجاب حکومت نے انہیں رہا کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker