پاکستان

لاہور:شہباز شریف وضاحتیں دینے کی بجائے سپریم کورٹ پیش ہوں: فردوس عاشق

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اصغر خان کیس کے تمام چہرے بے نقاب کر کے انہیں سزا دے.انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیا کے سامنے وضاحتیں دینے کے بجائے سپریم کورٹ پیش ہوں ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوششیں کی گئیں۔ روئیداد خان نے پیپلزپارٹی سے خائف ہوکر قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا،، سپریم کورٹ روئیداد خان کو شامل تفتیش کرے۔ فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر پر اپنے قد سے بڑھ کر الزام لگاتے رہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہیڈ لائنز کے بجائے تاریخ میں زندہ رہنا چاہتی ہے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اسلم گل کی شکست نااہلی نہیں عدم توجہ کے باعث ہوئی ، اس کی تحقیقات ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آصف علی زرداری نے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے پرغورشروع کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker