پاکستانتازہ ترین

عدلیہ پارلیمنٹ کے وقار کا خیال رکھے، صدارتی ترجمان

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستانی صدر کےترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے وقارکا خیال رکھے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران  فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ عدالتی اختیارانسانی غلطی سے مبرا نہیں۔ عدلیہ عدالتی نظم وضبط اورتحمل کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ تاثرتقویت پکڑ گیا کہ عدلیہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ نہیں کر رہی تو یہ پارلیمنٹ، اعلٰی عدلیہ اور ججوں کے لیے بہترنہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ کے وقار میں کمی اور اسے مجروح کیا جارہا ہے۔ اعلی عدلیہ پارلیمنٹ کے وقارکا خیال رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عدلیہ سے متعلق کبھی نہیں کہا کہ وہ آئینی حدود سے تجاوزکررہی ہے۔ اسپیکرکی رولنگ کو کالعدم قرار دیا گیا جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی اے سی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  صدرمملکت ممنون حسین آج پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker