تازہ ترینعلاقائی

پشین: ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے نوجوانوں کوآگےآناہوگا ،فرحین چوہدری

پشین(بیوروچیف)نیشنل پیپلز مسلم لیگ پاکستان کی میڈیا انچارج فرحین چوہدری نے کہا کہ ہماری پارٹی ملک سے دہشتگردی لاقانونیت بدامنی اور معاشرتی استحصال کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا بہت جلد محب وطن اور عوام دوست ہم خیال پارٹیوں کو متحد کرکے ایسا الائینس تشکیل دئینگے جو ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی بہتری کا سبب بن سکے ان خیالات اظہار انہوں نے پاک نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے ناانصافی کی روک تھام اور عام انسان کو اسکے حقوق اور انصاف فراہم کرنے کیلئے نئی قیادت کو آگے آنا ہوگا مرکزی صدر سید پرویز علی شاہ کی قیادت میں پارٹی مزید فعال اور منظم ہورہی ہے بہت سے سیاسی ساک رکھنے والے اور مضبوط امیدواروں نے پارٹی میں شمولیت کی ہے اور بہت سے لوگ عنقریب شمولیت کرئینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ ملک کے حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ عوام آزمائے ہوئے چہروں کوچھوڑ کر نئی اور صالح قیادت کا انتخاب کریں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکے۔محب وطن جماعتوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 30اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے سمینار میں شرکت کرکے نئے الائینس کی تشکیل میں اپنی بنیادی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک کسی جماعت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کردیا ہے عوام غربت بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے فاقہ کشی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکی ہے۔پڑھے لکے نوجوان اپنی ڈگریاں نذر آتش کررہے ہیں کراچی اور خصوصاً بلوچستان کے حالات تباہی کے جانب بڑھ رہے ہیں ہماری جماعت بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے اور احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کیلئے وہاں کی مقتدر قوتوں کو ساتھ لیکر صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردوں نے میری اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی ہے،رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker