پاکستانتازہ ترین

وزارت پٹرولیم ملک کودیوالیہ کررہی ہے،فریدہ راشد

petrolumاسلام آباد(منیتڑینگ سیل) ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر فریدہ راشد نے قرار دیا ہے کہ وزارت پٹرولیم اپنے مفادات کے لئے ملک کودیوالیہ کر رہی ہے ، جس کی کرپشن سے عوام کے علاوہ حکومت میں موجود متعدد وہ سیاستدان بھی لرز اٹھے ہیں ، جنھیں الیکشن میں عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا اندیشہ ستا رہا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر بجلی چوری کی حوصلہ افزائی نہ کی جاتی تو گیس کمپنیوں میں روزانہ ساڑھے آٹھ کروڑ کی چوری نہ ہو رہی ہوتی،گیس چوری روکنے کے بجائے نقصانات کے ازالہ کے لئے حکومت سے سات ارب کی سبسڈی مانگناافسوسناک ہے، فریدہ راشدنے کہا کہ دنیا بھر میں کلینک چلانے والے ڈاکٹروں کو پٹرولیم جیسا حساس شعبہ حوالے نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button