پاکستانتازہ ترین

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات صدر کو بھجوا دیئے،فاروق نائیک

farooq-naekappالیکشن کمیشن(مانیٹرینگ سیل) نے آئندہ انتخابات کیلئے نئے کاغذات نامزدگی چھپوانے کا فیصلہ کر لیا ۔ فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں کہ کاغذات نامزدگی پر صدر کو اعتراضات بھجوا دیئے ہیں ، حتمی فیصلہ وہی کرینگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نئے کاغذات نامزدگی کا مجوزہ مسودہ صدر کے پاس ہے ۔ تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی پر صدر کے دستخط رسمی کارروائی ہے ۔ وزارت قانون کوئی ترمیم الیکشن کمیشن کو قبول نہیں ۔ ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل خان کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو تمام ضروری اختیارات حاصل ہیں ۔ وزارت قانون کہتی ہے کہ صدر کے دستخط رسمی کارروائی نہیں بلکہ ضروری ہیں ۔ وزیر قانون کے مطابق نئے کاغذات نامزدگی پر صدر کو اعتراضات بھجوا دیئے حتمی فیصلہ وہی کرینگے ۔ وزیر قانون نے یہ بھی بتایا کہ انتخابی شیڈول دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا صدر کی صوابدید ہے ۔ فاروق ایچ نائیک کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے ساٹھ دن کے اندر الیکشن ہونے چاہیں ۔ نئے وزیراعظم کی تعیناتی تک موجودہ وزیراعظم قائم کرتے رہینگے ۔ ساٹ وزیر قانون نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان سے گورنر راج جلد ختم کر دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  جمشید دستی کے الزامات ،خصوصی کمیٹی نے شواہد ناکافی قراردیدیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker