تازہ ترینعلاقائی

ایم کیو ایم طالبانائزیشن کے خلاف ہے: فاروق ستار

farooq satarکراچی (مانیٹرنگ سیل)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جو طالبانائزیشن کے خلاف ہے اور اسی بناء پر اسے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لندن سے واپسی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ایم کیو ایم کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،ان کا کہنا تھا کہ پوری انتخابی مہم میں اس کے خلاف دہشت گردی ہوئی،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 80 کارکنوں کو شہید کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کو بھی ایم کیو ایم کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ، اور کوشش کی جارہی ہے کہ ایم کیو ایم کو کٹہرے میں کھڑاکیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں نشریاتی ادارے کے افسران سے ملاقات کی ہے اور انہیں یہ باور کرایا ہے کہ انہیں گمراہ کیا جارہا ہے۔ الطاف حسین تو دور کی بات میٹرو پولیٹن پولیس نے نہ تو ایم کیو ایم کے کسی رہنما کو گرفتار کیا اور نہ ہی کسی پر فرد جرم عائد کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لندن دورے میں الطاف حسین سے تنظیمی ، سیاسی اور قانونی معاملات پر صلاح مشورہ کیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حوالے سے نشر کیے جانے والا پروگرام ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا ہے جسے اس وقت ہی مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:انسپکٹرسمیت دیگرعدالتی اشتہاری ملزمان کوگرفتارکیاجائے،مقامی رہائشی نجمہ بی بی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker