پاکستانتازہ ترین

کراچی:برطانوی ادارے تجاوزکررہے ہیں،فاروق ستار

farooq satarکراچی(مانیٹرنگ سیل) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمافاروق ستارکاکہناہےکہ برطانوی ادارے عمران فاروق قتل کیس میں اپنی حدود سے تجاوزکررہے ہیں۔ پاکستان میں میڈیاسے کی گئی گفتگومیں ایم کیو ایم رہنمانے برطانیہ کے تحقیقاتی اداروں کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کاکہناتھا کہ “لندن میں جو ادارے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں وہ اسی حدتک محدود رہیں۔” ایم کیو ایم رہنماکاکہناہے کہ ہم نے بارہامحسوس کیاکہ ان (برطانوی اداروں)کی تحقیقات اب اس ڈومین سے تجاوزکررہی ہیں۔ یادرہے کہ لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنماعمران فاروق کے قتل کیس میں برطانوی تحقیقاتی اداروں نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے متعددافاردپرپابندیاں عائد کی ہیں جب کہ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کئی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم سربراہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسراوران کے قریبی عزیزافتخارحسین کو بھی چندروزقبل گرفتارکیاگیاتھا جو آئندہ چندماہ کے لئے ضمانت پر رہاکئے گئے ہیں۔ فاروق ستارکایہ بھی کہناہے کہ ان کی جماعت کے خلاف خفیہ ریاستی آپریشن کیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک ایران گیس منصوبہ کا افتتاح قوم کی تقدیر بدل دے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker