پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم نے جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کاوعدہ پورا کیا،فاروق ستار

ملتان﴿بیورو رپورٹ﴾ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے سرائیکی صوبے کیلئے سب سے پہلے آواز بلند کی اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کیا،اب کوئی طاقت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے نہیں روک سکتی،ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے24 دسمبر کو سرائیکی صوبے پر آواز بلند کی اور اپنے منشور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا،الطاف بھائی نے جنوبی پنجاب کے لئے فیصلہ کن جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جو کہا وہ کرکے دکھایا اور جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردکھایا ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد سینٹ میں پیش کی اور2دن بعد ہماری قرارداد قومی اسمبلی سے منظور کی گئی،انہوں نے کہا کہ ایم کے وایم جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ہے،اب دنیا کی کوئی طاقت جنوبی پنجاب کو صوبہ بننے سے نہیں روک سکتی،اب صوبے سے متعلق بال پنجاب اسمبلی کی کورٹ میں ہے،اگر پنجاب حکومت نے دیر کی تو2ماہ بعد لانگ مارچ کریں گے اور تخت لاہور کا گھیراؤ کریں گے،انہوں نے کہا کہ اب عملی سیاست کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں، فاروق ستار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker