پاکستانتازہ ترین

گورنرسندھ پرجو بھی فیصلہ ہوگا قوم کو آگاہ کرینگے،فاروق ستار

farooq sattarایم کیو ایم (مانیٹرینگ سیل)کی ڈپٹی کنوینیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کےلئے عشرت العباد الطاف حسین سے مشورہ کریں گے اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ کورنگی میں تعمیراتی منصوبے کے افتتاح پرخطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان کوئی میچ فکس نہیں، اگر میچ فکس ہوتا تو حکومت سے باہر آنے کا فیصلہ نہ کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ کے مستعفی ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ الطاف حسین ملاقات کے بعد کریں گے۔ نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ناموں پر صلاح مشورے جاری ہیں جلد نام حکومت کو دے دیں گے۔ ایم کیو ایم آئندہ انتخابات پورے ملک سے پاکستان بچانے کےلئے لڑے گی۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھائی کوبھائی سے لڑانے کی سازش ہورہی ہے۔ پورے ملک میں مقامی حکومت کے نظام کے ذریعے ترقی کا انقلاب برپا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button