پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں، فاروق ستار

کراچی(نامہ نگار)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن ایم کیو ایم کا فلاحی ادارہ ہے جس کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔ متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سندھ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،جس کے لیے وزیراعلی ہاوس سے احکامات جاری ہورہے ہیں،ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں وزیر اعلیٰ سندھ ملوث ہیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کے کے ایف کے رضا کاروں کو زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے پر گرفتار کیا جارہا ہے۔باقی تمام فلاحی اداروں پر کوئی پابندی عائد نہیں،رضا کاروں کے ساتھ دوران حراست تشدد کیا جارہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ کراچی آپریشن جرائم کے لئے نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے خلاف ہے،ایم کیو ایم کی قیادت اگر غیر متعلقہ ہوئی تو کارکنان صورتحال اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد :ایم کیو ایم میں کوئی تقسیم یا دراڑ نہیں، ڈاکٹرفاروق ستار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker