پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے،فرخ خان

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾پاکستان مسلم لیگ﴿ق﴾ شعبہ خواتین کی مرکزی صدرمسز فرخ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،مستقبل مسلم لیگ کا ہے اور مسلم لیگ کی سابقہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ،توانائی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں سابق سینیٹر طاہرہ لطیف،سابق ایم پی اے آمنہ خانم،شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر رفعت سرور، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز ،نازلی شجاعت،سائرہ قریشی،آسیہ چوہدری،بشریٰ فردوس اور دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا ،مسز فرخ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین ارکان کے ساتھ شیخ علائو الدین ایم پی اے کے حالیہ غیر آئینی، غیر مہذب اور اخلاق سے گرے ہوئے رویے کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ ایوان کی معزز ارکان کے خلاف گندی اور بازاری زبان استعمال کرنے پران سے معافی مانگی جائے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مسلم لیگی خواتین پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہیں ، ن لیگ تشددِ،غنڈہ گردی کے ذریعے اقتدار کی ہوس میں چور درواز ے سے اقتدار میں آنے کا خواب چھوڑ دے ،ہمارے کارکنوں اور اپوزیشن ارکان کے گھروں کا محاصرہ کیا جارہا ہے جو کہ پنجاب حکومت کی ریاستی غنڈہ گردی کی بدترین مثال ہے ، شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوز یہ ناز نے کہا کہ پنجاب میںلوگوں کوامن اور چین کا پیغام دینے کی بجائے دہشت گردی کے محرکات پر اکسایا جارہا ہے ،مسلم لیگ ن چادر اور چار دیواری کا تقدس قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب حکومت کومسلم لیگ ق کی خواتین کے ساتھ اپنے رویے اور نازیبا الفاظ ادا کرنے پر معافی مانگنی ہوگی، شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر رفعت سرور نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے قانون کے تحت اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کی جائے جس کی رو سے خواتین کو ہراساں کرنے پر تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہے، اس قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس شخص کو ایسی مذموم حرکتوں سے باز رکھنے کیلئے تب تک اسمبلی میں آنے کی اجازت نہ دی جائے جب تک وہ تمام خواتین سے غیر مشروط معافی نہ مانگے۔سابق سینیٹر اور مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر طاہرہ لطیف نے کہا کہ کسی عورت میں کوئی خوبی ہوتی ہے تب ہی وہ اسمبلی میں جاتی ہے شیخ علائو الدین کو سیمل کامران سے معافی مانگنی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر حکومت پنجاب کے غنڈہ راج کو ختم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker