ڈہرکی(سٹی رپوٹر ) فریال بی بی کا سندھ پنجاب باڈر پر پرجوش استقبال فریال بی بی سپریم کورٹ کیس کی سماعت کے بعد اپنے شوہر سید نوید شاہ اور پیر میاں عبدلحق کے ہمراہ جب سندھ پنجاب باڈر پر پہنچی تو مسلمانوں نے انکا بڑے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا اور نوٹوں کی بارش کر دی جلوس میں تمام سیاسی اور مزہبی پارٹیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جلوس میں 15000 سے زائد موٹرسا ئیکل اور سینکڑوں کی تعداد میں کاریں اور بڑی گاڑیاں تھیں اوراسلام زندہ باد نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ڈہرکی پہنچنے پر بائی پاس پر ہزاروں کی تعداد میں آدمیوں نے استقبال کیا اور گلاب کے پھولوں کی بارش کر دی اسلام زندہ باد پیرمیاں عبدلحق عرف میاں مٹھو زندہ باد کے نعرے لگا تے رہے میاںمٹھو فریال بی بی اور انکے شوہر نوید شاہ ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دے رہے تھے۔