پاکستان

فریال تالپورنے پنجاب میں سینٹ انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد﴿نامہ نگار﴾پیپلزپارٹی کے پنجاب میں سینیٹ الیکشن میں امیدوار اسلم گل کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر اور صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طرف سے طلب کردہ صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج،، منگل کو ،،زرداری ہائوس میں ہوگا جس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد اور پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی شکست کے حوالے سے صورتحال اور جائزہ اور ذمہ داروں کے بارے میں تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  انٹیلی جنس ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ مربوط نظام بنائیں، سینیٹر پرویزرشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker