تازہ ترینعلاقائی

انسداد پولیو مہم پرعملدرآمد کے سلسلے میں کوئی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈی سی او فیصل آباد

فیصل آباد(بیورو رپورٹ)ڈی سی اونورالامین مینگل نے خبرارکیا ہے کہ انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اس قومی فریضے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لغزش کے متحمل نہیں ہوسکتے۔اس مہم پر باربار عملدرآمد کا مقصد تمام تر غلطیوں وخامیوں پر قابو پا کر پولیو وائرس کے یکسر خاتمے کو یقینی بناناہے۔وہ مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلوانے سے متعلق تصدیق کررہے تھے۔ڈاکٹر بلال اورمحکمہ صحت کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی اونے ریلوے اسٹیشن،کوہ نورفلیٹس اوردیگر گلی محلوں میں جاکر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اورمحکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈورٹو ڈور چیکنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کریں تاکہ کسی جگہ 5سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین کے بغیر نہ رہے۔ڈی سی او نے بچوں کی انگلی کے ناخنوں پر لگائے جانے والے نشانات کو چیک کرتے ہوئے پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق تصدیق کی اور متعلقہ ریکارڈ کامعائنہ کرتے ہوئے خود بھی بعض بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں کوتاہی نہ کریں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ انسداد پولیو پرموثراندازمیں عملدرآمد کے سلسلے میں قابل اعتبار مانیٹرنگ کامعیاربرقرار رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ محکمہ صحت کی ٹیم نہ پہنچے تو اس امر سے متعلق ٹال فری 0800-02345پر فوری اطلاع کریں تاکہ پولیو ٹیم روانہ کی جاسکے

یہ بھی پڑھیں  ڈرون حملے اوردہشت گردی میں گزرے مایوسیوں کے پانچ سال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker