تازہ ترینعلاقائی

فیصل آبا:ڈی سی او کی ہدایات پرناقص گوشت کی فروخت کےخلاف کارروائی جاری

meetفیصل آباد(نامہ نگار) ڈی سی او محمد امین چوہدری کی ہدایات پر ناقص گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی جاری ہے اس سلسلے میں ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے تین قصابوں کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج اور110کلو بڑا گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سلیم انجم،ڈاکٹر شاہد اکرم اور ڈاکٹر لیاقت علی نے بجلی گھر چوک جڑانوالہ روڈاور مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں محمد صدیق،محمد آصف اور محمد افضل کے خلاف ایکشن لیا۔ڈی او لائیوسٹاک نے خبردار کیا ہے کہ مضر صحت،ناقص،پانی ملا اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا لہذاوہ اس فعل سے باز رہیں بصورت دیگر وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:مقامی صحافی کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker