تازہ ترینعلاقائی

4ملین روپے کی لاگت سے چنیوٹ فیصل آباد روڈ انٹری گیٹ کا سنگ بنیاد ڈی سی او چنیوٹ نے رکھ دیا

چنیو ٹ (بیورورپورٹ) 4ملین روپے کی لاگت سے چنیوٹ فیصل آباد روڈ انٹری گیٹ کا سنگ بنیاد ڈی سی او چنیوٹ ڈاکٹرارشاد احمد ، ڈی پی او چنیوٹ راؤ منیر احمد ضیاء ، ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور رانا خرم شہزاد ایڈمن منیجر طیب گروپ آف کمپنیز نے رکھ دیاسنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر ڈ ی سی او چنیوٹ نے بتایا کہ اس انٹری گیٹ پر 4ملین روپے خرچ ہونگے اور اس گیٹ کی تعمیر طیب گروپ آف کمپنیز کے مالی تعاون سے کی جارہی ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹری گیٹ کے ساتھ ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کی جائے گی اور جدید پولیس چیک پوسٹ قائم کی جائے گی اورانٹری گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے ضلع کا یہ داخلی راستہ انتہائی خوبصورت ہوجائے گا ایک سوال کے جواب میں ڈی سی او چنیوٹ نے میڈیا نمائندگان کو یہ بھی کہا کہ اس گیٹ کی تعمیر کے بعد ضلع کے باقی تینوں داخلی و خارجی راستوں پر بھی اسی طرح کے خوبصورت گیٹ تعمیر کیے جائیں گے جن سے ضلع کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے مزید پروجیکٹ شروع کیے جائیں انٹری گیٹ کے شروع ہونے والے اس پروجیکٹ پر ضلع بھر کی سیاسی ، سماجی ، رفاہی ودیگر تنظیموں کے سرکردہ نمائندگان نے ڈی سی او چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ضلع چنیوٹ کی ترقی خوشحالی اور خوبصورتی میں اپنے مثبت کردارکا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button