تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:صنعتی یونٹس کوبجلی کی فراہمی کویقینی بنایاجائے،چیمبرآف کامرس

فیصل آباد ﴿بیورو پاکستان﴾ ملک بھر کے صنعتی یونٹس کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ صنعتوں کا پہیہ رواں رہنے سے مزدوروں کے گھروں کا چولہا بھی جلتا رہے۔ آئے روز نئے ٹیکس کے اطلاق ، بنکوں کی بڑھتی ہوئی شرح سود اور بجلی و گیس کی طویل بندش نے کئی صنعتوں کو بند کر دیا ہے۔ صنعتوں کیلئے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ تباہ کن ثابت ہوگی۔فیصل آباد کے صنعتی یونٹس کیلئے بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے پندرہ سے سولہ گھنٹے بجلی کی بندش ناقابل قبول ہے۔ فیصلے کے مطابق صنعتوں کوصرف 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے زائد پر حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مزمل سلطان و نائب صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش سے صنعتوں کو تباہ کر دیا ہے اب رہی سہی کسر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نکال دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں دستیاب وسائل کی ترجیحات کو بدل کر صنعتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلے نمبر پر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کی صنعتیں لاکھوں مزدور کے روزگار کا ذریعہ ہیں ۔ اگر حکومت کی یہی روش جاری رہی تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ بہت جلد کئی اور صنعتیں بھی مجبوراً بند ہو جائینگی جس سے لاکھوں مزدور مزید بے روزگار ہوں گے جو بلاشبہ امن و امان کے مسٔلے کو جنم دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  قصورکے نواح پھولنگرمیں گھریلو حالات سے تنگ آکر21سالہ نوجوان نےخودکشی کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker