تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:ن لیگ کے کارکنوں اور پولیس کی جھڑپ

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد ميں وزيراعلي پنجاب کي موجودگي ميں رکن اسمبلي ميں عابد شير علي کے ساتھ ان کے محافظوں پرٹوٹ پڑے،انہيں اس بات کا غصہ تھا کہ عابد شير علي کو سي ين جي کي افتتاحي بس ميں سوار ہونے سے کيوں روکا گيا۔فيصل آباد ميں چھوٹے مياں وزيراعلي پنجاب شہبازشہبازشريف پہنچے ۔ سي اين جي بس سروس کاافتتاح کرنے توڈھول کي تھاپ پران کا استقبال کيا گيا ۔ ليکن جب نئي نويلي سي اين جي بس کے سفرکے مزے کرنے کي بات آئي ۔ تو وزيراعلي شہبازشريف اوروزيرقانون رانا ثنا اللہ تو بس ميں سوارہوگئے ليکن نواز ليگ کے رکن قومي سمبلي عابد شيرعلي کو بس ميں جگہ نہ ملي ۔ سيکيورٹي اہلکاروں ان کو آگے جانے روک ديا ۔۔ جس پرکارکنوں اوراہلکاروں کے درميان دھکم پيل شروع ہوگئي۔عابد شيرعلي کو نظراندازکرنے پرکارکنوں نے بس کے آگے آنے کي کوشش کي تو ان کي دھکوں سے تواضع کي گئي۔۔ اس تمام صورتحال کے باعث شہبازشريف اوررانا ثنا اللہ کا بس کا سفرکرکرا ہوگيا ۔۔ تو چھوٹے مياں صاحب نے اپنے وزيرقانون کے ہمراہ بس سے اترنے ميں ہي عافيت جاني ۔

یہ بھی پڑھیں  اسامہ بن لادن جیسے لوگ مرتے نہیں بلکہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں، منور حسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker