تازہ ترینعلاقائی

فارن سروس اکیڈمی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کادورہ

 فیصل آباد ﴿ بیورو پاکستان﴾ فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں  دنیا کے 22  ممالک کے زیرتربیت 34افسران پر مشتمل وفد نے اکیڈمی کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر علی احمد آرائیں کی قیادت میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔ نیو سنڈیکیٹ ہال میں شرکائ کو یونیورسٹی کی تعلیمی‘ تحقیقی اور کمیونٹی سروسز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں ﴿ستارۂ امتیاز﴾ نے بتایا کہ جامعہ زرعیہ نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم امہ کی بہترین درسگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ چند روز قبل سوڈان کے شہر خرطوم میں سوڈانی صدر کے ہاتھوں انہیں اسلامی ترقیاتی بینک کی طرف سے 56مسلم ممالک کا سائنس و ٹیکنالوجی ایوارڈ 2012ئ کے ساتھ ایک لاکھ امریکی ڈالرز انعام سے نوازا گیاہے۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایا کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پانچ سالہ پروگرام کے تحت یونیورسٹی میں سنٹر آف ایکسی لنس ان ایڈوانسڈ سٹیڈیز قائم کیا جا رہا ہے جبکہ یہ جرمنی کی یونیورسٹی آف کیسل کے ساتھ سوشل سائنسز کے ایک میگا پراجیکٹ کا حصہ ہے جس میں درجنوں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایاکہ پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ ٹیکسٹائل مصنوعات اور کاٹن پر منحصر ہے اور 1980ئ سے اب تک پیداوار کو 5ملین گانٹھوں سے 14ملین گانٹھوں تک پہنچانے میں زرعی یونیورسٹی کے گریجوایٹس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی دنیا بھر میں موجود اعلیٰ تعلیم کے اداروں اور سائنسی آرگنائزیشنز کے ساتھ مشترکہ مقاصد کیلئے کام کرنے کی آرزومند ہے لہٰذا فارن سروسز میں کام کرنے والے افراد اپنے ممالک کے سائنسی اداروں کیلئے ایسی راہیں ہموار کر نے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سوڈان میں قیام کے دوران انہوں نے سوڈان کے دو اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس سے افریقی ممالک کے سائنسی اداروں کے ساتھ مشترکہ مقاصد کیلئے کام کرنے کے مواقع دستیاب ہونگے۔ فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر علی احمد آرائیں نے بتایا کہ ان کا ادارہ اب تک ایک ہزار سے زائد سفارتی مندوبین کی تربیت کر چکا ہے اور فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے دورے کامقصد غیرملکی سفارتی مندوبین کوپاکستان کی زراعت و لائیوسٹاک سے متعلقہ اُمور سے آگہی فراہم کرنا تھا۔ تقریب کی نقابت زرعی یونیورسٹی کے پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف نے کی ۔ یونیو رسٹی کا دورہ کرنے والے غیرملکی سفارتی مندوبین میں افغانستان‘ ارجنٹینا‘ برونائی‘ گیمبیا‘ عراق‘ کردستان‘ کرغستان‘ نیمبیا‘ جنوبی سوڈان‘ سویزی لینڈ‘ تاجکستان‘ تنزانیہ‘ ترکمانستان اور یمن کے سفارتی اہلکار شامل تھے۔وفد نے ازاں بعد پوسٹ ہارویسٹ لیبارٹری‘ فوڈ سائنس‘ روزہ پراجیکٹ اور بائیوٹیکنالوجی کی تحقیقاتی لیبارٹریوں کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اداکارخیام سرحدی کو بچھڑے5برس بیت گئے

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker